The Japanese Candlesticks (Japanese Candles) charting technique is a method of technical analysis of the Forex market that allows traders to determine the movement of prices over a certain period of time. The japanese candlestick patterns show the market sentiment and give signals about possible trend reversals.
جاپانی کینڈل سٹک یہ کرنسی مارکیٹ میں ٹیکنکل تجزیات کا ایک موثر ذریعہ ہے- جو کہ جاپان کی جانب سے آٹھاریوں صدی میں سامنے آیا- آج تک یہ تاجروں کی کثرت کا یہ پسندیدہ ٹول ہے یہ چارٹ کی صورت میں ہوتا ہے لیکن اس کے نام کی اصل وجہ اس کے عناصر کا موم بتی / کینڈل سٹک کی شکل کا ہونا ہے - یہ قیمت کی ابتداء اور اختتام کے مابین تناسب کو ظاہر کرتا ہے اور ایک خاص دورانیہ / ٹائم فریم میں ذیادہ سے ذیادہ اور کم از کم پرائس بینڈ کو بھی ظاہر کرتا ہے
چارٹ کا نظام ایک سیلنڈر کی شکل میں کام کرتا ہے جس کو کینڈل سٹک باڈی کہا جاتا ہےجو کہ ابتدائی اور اختتامی قیمتوں کے درمیان رینج کو ظآہر کرتا ہے
ذیلی افقی لکیر ابتدائی قیمت کو ظاہر کرتی ہے اور اوپر والی لکیر اختتامی قیمت کو ظاہر کرتی ہے- بالائی اور ذیلی عمودی لکیریں ذیادہ سے ذیادہ اور کم از کم قیمت کو ظاہر کرتی ہے - جس کا انحصار کسی خاص دورانیہ کے لئے ہوتا ہے کینڈل سٹک میں رنگ اصولا کالا اور سفید ہوتا ہے
جاپانی کینڈل سٹک کے قوانین کی تفصیل
• ابتدائی اور اختتامی قیمت کا برابر ہونا چارٹ میں افقی لکیریوں کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے اور کینڈل سٹک کی جسامت صلیب نما ہوتی ہے
• اگر ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے بڑھتی ہے اور باڈی کا رنگ کالا ہوجاتا ہے جو کہ تنزلی کے رجحان کی علامت ہوتا ہے
• اگر ابتدائی قیمت اختتامی قیمت سے کم ہوتی ہے تو یہ مارکیٹ میں مثبت رجحان کا اظہار ہے اور باڈی کی رنگت سفید ہوجاتی ہے
• کینڈل سٹک باڈی ابتدائی اور اختتامی قیمتوں کے مابین فرق کو ظاہر کرتی ہے
• جیسے ہی کنڈل سٹک کے تمام عناصر مکمل ہوتے ہیں تو باڈی مکمل ہوجاتی ہے اور چارٹ داہنی سمت میں جاتا اور ایک نئی کینڈل سٹک ایک نئے دورانیے کے لئے وجود میں آجاتی ہے
اس طرح سے کینڈل قیمت کا اتار چڑھاو یا کمی بیشی کو ظاہر کرتے ہیں اور تاجروں کو حساب کتاب کی زحمت سے بچاتے ہیں